فلسطینی حکام نے یاسر عرفات کی قبرکشائی کی منظوری دیدی

فرانسیسی ماہرین اور طبی عملہ پر مشتمل ٹیم 24 نومبر کو عرفات کی باقیات کا آپریشن کریگی


Online November 01, 2012
فرانسیسی ماہرین اور طبی عملہ پر مشتمل ٹیم 24 نومبر کو عرفات کی باقیات کا آپریشن کریگی فوٹو : فائل

فلسطینی حکام نے سابق صدر یاسر عرفات کی موت بارے حقائق جاننے کیلیے ان کی قبرکشائی کی حتمی منظوری دیدی۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ماہرین اور طبی عملہ پر مشتمل ٹیم 24 نومبر کو مغربی کنارے کے شہر پہنچے گی جہاں سابق صدر یاسر عرفات کی باقیات کا آپریشن کرے گی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام نے سابق صدر کی قبر کھودنے اور ان کی باقیات نکالنے کی حتمی منظوری دیدی، رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی باقیات نکالنے کی منظوری ان کی اہلیہ سوہاہ کی جانب سے اپنے شوہر کے قتل کی تحقیقات کے مطالبے کے بعد دی گئی ہے۔

مقبول خبریں