نومنتخب بھارتی وزیرخارجہ قابل قدر پارٹنر ثابت ہونگے امریکا

سلمان خورشید کے دیگرعہدوں پرتعیناتی کے دوران امریکا کے ساتھ تعلقات تعمیری تھے


Online November 02, 2012
سلمان خورشید وزیر خارجہ بننے سے پہلے بھی دیگرعہدوں پر تعیناتی کے دوران امریکا کیساتھ ان کے تعلقات انتہائی تعمیری تھے,مارک ٹونر. فوٹو: فائل

امریکا نے کہا ہے کہ بھارت کے نومنتخب وزیرخارجہ سلمان خورشید دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کیلیے قابل قدر پارٹنر ثابت ہونگے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خورشید وزیر خارجہ بننے سے پہلے بھی دیگرعہدوں پر تعیناتی کے دوران امریکا کیساتھ ان کے تعلقات انتہائی تعمیری تھے انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سلمان خورشید اسٹرٹیجک مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرینگے انھوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی مستقبل میں اپنے نئے بھارتی ہم منصب کیساتھ مل کر کام کرنے کے حوالے سے مطمئن ہیں۔

مقبول خبریں