بنگلا دیشی سفارتخانے کا پاکستانی گول کیپر منصور احمد کو ویزا جاری کرنے سے انکار

منصور احمد ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داریاں نہیں نبھاسکتے۔


APP January 27, 2016
منصور احمد ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داریاں نہیں نبھاسکتے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق گول کیپر منصور احمد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی سفارتخانے نے انھیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا لہذا وہ اب ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داریاں نہیں نبھاسکتے۔

یہ مقابلے آئندہ برس بھارت میں شیڈول ہیں، منصور نے بتایا کہ میں تقریباً دو ہفتوں سے بنگلہ دیشی ویزا ملنے کا انتظار کررہا تھا لیکن اب مجھے بتایا گیا کہ وہ مجھے ویزا نہیں دے رہے، انھوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے قبل بنگلہ دیشی ایمبیسی نے مجھے کہا تھا کہ فارن آفس کے ڈی جی کی منظوری ملنے پر ویزا جاری کردیاجائیگا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔