شرح سود میں کمی کا امکان حصص مارکیٹ میں خریداری سے مزید105پوائنٹس ریکور

کاروبار318 کمپنیوں تک محدود رہا اور 154 کے بھاؤ میں اضافہ جب کہ 141کے دام کم اور 23 کے مستحکم رہے


Business Reporter January 30, 2016
کاروبار318 کمپنیوں تک محدود رہا اور 154 کے بھاؤ میں اضافہ جب کہ 141کے دام کم اور 23 کے مستحکم رہے۔ فوٹو: فائل

شرح سود میں کمی کی توقعات پر ٹیکسٹائل، کھاد، سیمنٹ، شوگرو دیگر صنعتی شعبوں میں خریداری بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی رہی جس سے حصص کی مالیت مزید24 ارب93 کروڑروپے بڑھ گئی۔

ایک موقع پرتیزی 266 پوائنٹس تک پہنچ گئی تاہم فوری منافع کیلیے فروخت سے کمی ہوئی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 104.87 پوائنٹس بڑھ کر 31298.60 ہوگیا۔ کے ایس ای30 انڈیکس79.78 پوائنٹس اضافے سے18179.13 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس429.81 پوائنٹس بڑھ کر 1122.21 پوائنٹس اور آل شیئراسلامک انڈیکس 58.54 پوائنٹس بڑھ کر14996.59 ہو گیا، کاروباری حجم65 فیصد زائد رہا ،14 کروڑ 14 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروبار318 کمپنیوں تک محدود رہا،154 کے بھاؤ میں اضافہ، 141کے دام کم اور 23 کے مستحکم رہے۔