حوصلہ افزائی ضروری ہے معیاری کام کا قائل ہوں عابد علی

نوجوانوں کو ذہن میں صرف ہیرو کا امیج لے کر ہی اداکاری نہیں کرنی چاہیے، سینئر اداکار


November 04, 2012
نوجوانوں کو ذہن میں صرف ہیرو کا امیج لے کر ہی اداکاری نہیں کرنی چاہیے، سینئر اداکار فوٹو : اشرف میمن / ایکسپریس

KARACHI: ٹی وی کے سینئر اداکارعابد علی نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی ہی اداکار کے لیے سب کچھ ہوتا ہے۔ آج بھی معیاری کام کا قائل ہوں اور جتنا مرضی بڑا نقصان ہو جائے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔

ایک انٹر ویو میں اداکار عابد علی نے کہا کہ آج کے نوجوان اداکاروں کو اپنے ذہن میں صرف ہیرو کا امیج لے کر ہی اداکاری نہیں کرنی چاہیے بلکہ جو بھی کردار ملے اسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانا چاہیے۔

میں نے 19 سال کی عمر میں پی ٹی وی میں 65 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کیا جسے بے حد پسند کیا گیا اور اس کے بعد میں نے ہر طرح کے کردار ادا کیے جنھیں بہت سراہا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے سات مرتبہ پی ٹی وی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا مگر ایوارڈ صرف دو مرتبہ ملا۔پی ٹی وی ایوارڈ جیوری میں صرف آرٹسٹ لوگوں کو شامل ہونا چاہیے جو اداکاری کی اونچ نیچ کو سمجھتے ہوں۔

مقبول خبریں