عمائمہ ملک کی ’’رائزنگ اسٹار‘‘ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد وطن واپسی

بالی وڈ اسٹار سنجے دت کے ساتھ میری فلم ’’شیر‘‘ مکمل ہوچکی ہے، عمائمہ ملک


Showbiz Reporter November 04, 2012
عمائمہ ملک نے کہا کہلندن اورنیویارک سے ایوارڈ جیتنے کے بعداب میری نظریں آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالے ’آسٹریلین پیسیفک ایوارڈ‘پر لگی ہوئی ہیں۔ فوٹو : فائل

معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نیویارک میں منعقد ہونیوالے ''رائزنگ فلم فیسٹیول ایوارڈ'' میں 'رائزنگ اسٹار' کا ایوارڈ جیتنے کے بعد پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے ملاقات کے دوران عمائمہ ملک کاکہنا تھا کہ میں پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جس کو'رائزنگ اسٹارایوارڈ' سے نوازا گیا ہے۔ میرے مدمقابل پری نیتاچوپڑا سمیت آٹھ غیرملکی اداکارائیں شامل تھیں۔ جس کی وجہ سے سخت مقابلہ تھا ۔ انھوں نے کہا کہ لندن اورنیویارک سے ایوارڈ جیتنے کے بعداب میری نظریں آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالے 'آسٹریلین پیسیفک ایوارڈ'پر لگی ہوئی ہیں۔ ویسے میں' آسکرایوارڈ ' حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میںانھوں نے بتایاکہ بالی وڈ اسٹار سنجے دت کے ساتھ میری فلم ''شیر'' مکمل ہوچکی ہے ۔

فلم میں سنجے دت کے علاوہ ویوک اوبرائے اورپاریش روال مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کام نہ کرنے کی وجہ بالی وڈ میں مصروفیت ہے۔ لیکن میںنے حال ہی میں ایک پاکستانی فلم کے لیے 'آئٹم سانگ' پکچرائز کروایا ہے جس کو ریلیز ہونے پرلوگ دیکھ سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنے زبان، کلچر اور فنکاروںکو پروموٹ کرنا چاہیے۔ آخر میں عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ آنجہانی یش چوپڑا بہت قابل ہدایتکاراورفلمساز تھے۔ ان کی موت کا بہت افسوس ہے۔

مقبول خبریں