صائمہ کاغریب بچوں کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

غریب نادار اور مستحق لوگوں کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں،اداکارہ


Online November 04, 2012
مخیر حضرات غریبوں کے لئے کم ازکم معمولی نوعیت کے اقدامات ضرور اٹھائیں،صائمہ خان۔ فوٹو : فائل

لالی وڈ کی نامور اداکارئوں ریما ، میرا، وینا ملک، نور ،صائمہ ریشم، شاہدہ منی کے بعد اسٹیج اداکارہ صائمہ خان نے بھی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے دوبچوں کے تمام تراخراجات اپنے ذمہ لے لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان نے لاہور کے پسماندہ ترین علاقہ سے تعلق رکھنے والے غریب گھرانے کے دوبچوں کی کفالت کی ذمے داری لیتے ہوئے والدین سے کہا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم صحت پر خصوصی توجہ دیں اور ان کو معاشرہ کا مفید اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں انھوںنے کہاکہ غریب، نادار اور مستحق لوگوں کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ان میں پائی جانیوالی احساس کمتری کو احساس برتری میں تبدیل کرنے کے لیے مخیر حضرات کو چاہیے کہ کم ازکم معمولی نوعیت کے اقدامات ضرور اٹھائیں۔

مقبول خبریں