پابندیاں برقرار رہیں تو دنیا کو تیل سپلائی روک دینگے ایران

مغرب نے پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو ہم دنیا کو تیل کی برآمد کی پالیسی پر نظر ثانی کرسکتے ہیں


Online November 05, 2012
ایرانی وزیر تیل نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں ایرانی تیل کی کمی پوری دنیا میں تیل کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتی ہے. فوٹو: فائل

ایرانی وزیر تیل رستم قاسمی نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی صنعت اور اس کی برآمد کو محدود کرنے کے لیے دبائو برقرار رکھا گیا تو تہران عالمی مارکیٹس میں تیل سپلائی روک دے گا ۔

ایرانی وزیر تیل نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں ایرانی تیل کی کمی پوری دنیا میں تیل کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتی ہے اس سے مغرب کی معاشی صنعتوں پر ایک بحران پیدا ہوسکتا ہے۔اس اقدام کا منفی اثر صنعتی ممالک کی عوام پر پڑے گا جو ہمیں پسند نہیں۔ مغرب نے پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو ہم دنیا کو تیل کی برآمد کی پالیسی پر نظر ثانی کرسکتے ہیں ۔

مقبول خبریں