پاکستان میں بنے زیورات کی دنیا بھر میںمانگ بڑھ گئی

زیورات کی برآمدات میں اضافے سے پاکستان کو خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا


INP November 05, 2012
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جیولری کی برآمدات میں 342 فیصد اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں بنے سونے'چاندی کے اور مصنوعی زیورات کی مانگ دنیا بھر میں بڑھ گئی۔

وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جیولری کی برآمدات میں ریکارڈ 342 فیصد اضافہ ہوا جوکہ خوش آئند ہے۔یورپی اور امریکی خواتین میں پاکستانی زیورات تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہے ہیں ۔

پاکستانی زرگروں کے بنائے ہوئے دیدہ زیب ڈیزائن مغربی خواتین کے دل موہ لیتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت تجارت اگر سونے و چاندی کی زیورات اور مصنوعی زیورات کی برآمدات میں اضافے کے لیے مغربی ممالک میں پاکستانی زیورات کی نمائشوں کا اہتمام کرے تو اس شعبے میں ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں جبکہ زیورات کی برآمدات میں اضافے سے پاکستان کو خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

مقبول خبریں