کیلیفورنیا میں پاکستانی طالبعلم ولید خان کا ساٹ میں عالمی ریکارڈ

سوات سے تعلق رکھنے والا17سالہ ولید خان ڈاکٹر والدین کے ساتھ امریکا میں مقیم ہے


News Agencies February 15, 2016
تعلیم مکمل کر کے پاکستان میں لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، ولید خان۔ فوٹو: فائل

پاکستانی طالبعلم ولید خان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں میڈیکل کالج کے داخلہ ٹیسٹSAT میں نمبروں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

سوات کے علاقے ابوہا سے تعلق رکھنے والے17 سالہ ولید خان اپنے ڈاکٹر والدین کے ساتھ امریکا میں مقیم ہے، ولید خان نے A لیول مکمل کرنے کے بعد میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کے لیےTest Assessment Schoolastic دیا جس میں انھوں نے 2400 نمبروں میں سے 2400 نمبر حاصل کر کے 150 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ولید کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم مکمل کر کے پاکستان میں لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہے، اپنے ماں باپ کی طرح ولید بھی کامیاب ڈاکٹر بننا چاہتا ہے اور ملک کا نام روشن کرنے کیلیے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہے۔

مقبول خبریں