بھارتی رکن اسمبلی درندہ بن گیا بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

راشٹریہ جنتا دل کے راج بلاب نے خاتون کے ذریعے بچی کو اغوا کرایا


News Agencies February 15, 2016
شراب پلانے کے بعد ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، بچی نے ملزم کو شناخت کر لیا،وارنٹ گرفتاری جاری۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارت میں رکن اسمبلی نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے رکن اسمبلی راج بلاب نے ایک خاتون کے ذریعے نابالغ بچی کو اغوا کرایا اور اسے شراب پلانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس بچی کو جائے وقوعہ پر لیکر گئی جس پر انکشاف ہوا کہ یہ جگہ راج بلاب یادیو کی ہے۔ بچی نے ملزم کی تصویر بھی شناخت کر لی ہے۔ راج بلاب کے خلاف بچی کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مقبول خبریں