کسی کو ضلع کا امن خراب نہیں کرنے دیں گےنواز سوہو

بغیر اجازت جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی زیر صدارت اجلاس.


Nama Nigar November 07, 2012
جلوسوں کے راستوں پر صفائی اور روشنی کے بہتر انتظامات کیے جائیں، افسران کو ہدایت . فوٹو: فائل

ضلع ٹھٹھہ میں محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں علماء کرام، معززین شہر، پولیس، رینجرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم میں نکلنے والے تعزیے اور ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں کی صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹ اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جبکہ متعلقہ اداروں کے افسران کو پابند کیا گیا کہ وہ تمام تر احکامات پر عمل کروائیں۔ اجلاس میں مختلف انجمنوںکے ذمے داران سے رائے لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو ضلع کا امن خراب کرنے اور بغیر اجازت جلسے و جلوس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عزاداروں کیلیے صحت کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور اس ضمن میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اور دیگر عملے کے ساتھ ایمبولینسوں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام اور معززین شہر سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیے انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

مقبول خبریں