ایکسپریس نیوز کی خبر پر نوٹس پی پی ڈگری کا رہنما عہدے سے فارغ

پیپلزپارٹی نے ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور کرپشن میں ملوث ہونے پرفوری طور پر ہٹا دیا۔


Nama Nigar November 07, 2012
پیپلزپارٹی نے ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور کرپشن میں ملوث ہونے پرفوری طور پر ہٹا دیا۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے ضلع میرپورخاص تعلقہ ڈگری کے جنرل سیکریٹری حسین بخش جروار کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور کرپشن میں ملوث ہونے پر فوری طور پر ہٹا کر رئیس خان نوحانی کو نیا جنر ل سیکریٹری مقررکردیا ہے.

واضح رہے کہ چند دن قبل دولھا جروار نے الزام عائد کیا تھا کہ پی پی عہدیدار نے نوکریاں دلوانے کے لیے ان سے رقم لی تھی جس کی خبر ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کی گئی تھی جس کا نوٹس لیا گیا۔

مقبول خبریں