ہلیری کلنٹن کی562ای میلز جاری سانحہ گیاری سیکٹر پر امریکی رابطوں کا بھی ذکر

ہلہری کلنٹن کی ای میلز میں سیاچن میں پاکستانی فوجیوں کو پیش آنیوالے سانحہ گیاری سیکٹر سے متعلق رابطوں کا ذکر ہے۔


News Agencies February 21, 2016
ہلہری کلنٹن کی ای میلز میں سیاچن میں پاکستانی فوجیوں کو پیش آنیوالے سانحہ گیاری سیکٹر سے متعلق رابطوں کا ذکر ہے۔ فوٹو :فائل

امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی562 نئی ای میلز جاری کردیں،64 ای میلز میں خفیہ معلومات موجود ہیں جب کہ پاکستان کے سانحہ گیاری سیکٹر پر امریکی رابطوں کا بھی ذکر ہے۔

ہلیری کلنٹن کی ذاتی ای میل سرور سے بھیجی گئی ای میلز منظرعام پر لانے کا سلسلہ جاری ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ہلیری کی مزید 562 ای میلز جاری کی گئی ہیں، ان میں پاکستان سے متعلق ای میلز بھی شامل ہیں جن میں سیاچن میں پاکستانی فوجیوںکو پیش آنے والے سانحہ گیاری سیکٹر سے متعلق امریکی رابطوںکا ذکر ہے۔

مقبول خبریں