کپاس کانئے سیزن کے لیے ہدف1کروڑ41لاکھ گانٹھ مقرر

رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار کم و بیش 97 لاکھ بیلز رہی جو گزشتہ سیزن سے 49 لاکھ بیلز کم ہے


Business Reporter February 24, 2016
رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار کم و بیش 97 لاکھ بیلز رہی جو گزشتہ سیزن سے 49 لاکھ بیلز کم ہے فوٹو : فائل

NOWSHERA: فیڈرل کاٹن کمیٹی (ایف سی سی) نے آئندہ مالی سال کیلیے کپاس کی پیداوارکا ہدف 1 کروڑ 41لاکھ 1ہزارگانٹھ مقرر کردیا جو رواں سیزن کیلیے مقررہ اصل ہدف سے 13لاکھ 87 ہزار گانٹھ کم ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار کم و بیش 97 لاکھ بیلز رہی جو گزشتہ سیزن سے 49 لاکھ بیلز کم ہے، ابتدائی طور پر روئی کا پیداواری ہدف 1 کروڑ 54 لاکھ 90 ہزار گانٹھ مقررکیا گیا تھا جسے کئی بارنظرثانی سے 1کروڑ8لاکھ 50ہزاربیلز کردیاگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری امیرخان مروت کی زیرصدارت ایف سی سی کا اجلاس ہوا جس میں شرکا نے پیداوار میں اضافے کیلیے تجاویز دیں۔

فیڈرل سیڈسرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے نمائندے نے بتایاکہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے کاشت کاروں کیلیے کپاس کا 25 ہزارمیٹرک ٹن تصدیق شدہ بیج دستیاب ہوگا جو ضرورت کا 60 فیصدہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایاکہ ایئر2015-16میں پیداوار98لاکھ بیلزمتوقع ہے۔