سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے 47ہزار900 روپے تولہ ہوگئی

چاندی کی تولہ قیمت650 اور دس گرام 557.14 روپے پرمستحکم رہی۔


Business Reporter February 24, 2016
چاندی کی تولہ قیمت650 اور دس گرام 557.14 روپے پرمستحکم رہی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے 47ہزار900 روپے تولہ ہوگئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1217 ڈالر ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 400 اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔ جس سے تولہ قیمت 47ہزار 900 اور دس گرام 41ہزار 57 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت650 اور دس گرام 557.14 روپے پرمستحکم رہی۔