تائیوان کے تعاون پر فلم ’’لائف آف پائی‘‘ مکمل ہوسکی اینگ لی

’’لائف آف پائی ‘‘کی 70فیصد سے زیادہ شوٹنگ تائیوان میں کی گئی ہے،ہدایتکار کی پریس کانفرنس


AFP November 08, 2012
تائی پے:ہدایتکار اینگ لی اور اداکارسورج شرما نئی فلم کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ تائیوانی ہدایتکار اینگ لی نے کہا ہے کہ تائیوان کے تعاون سے نئی فلم ''لائف آف پائی ''مکمل ہوسکی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یہ فلم امریکا اور تائیوان سمیت مختلف ملکوں میں 21نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ بھارتی نوجوان پر لکھے جانے والے مصنف یان کے بکرپرائز شہرہ آفاق ناول پر بنائی گئی ہے ۔انھوں نے فلم کے پریمئر کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلم کی اگر شوٹنگ تائیوان میں نہ ہوتی تو میں یہ فلم ہی مکمل نہ کرتا ۔

انھوں نے بتایا کہ فلم کی 70فیصد سے زیادہ شوٹنگ تائیوان میں کی گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی اہم ہے اور کرداروں کا انتخاب انتہائی سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے ۔اینگ لی کا کہنا ہے کہ نئی فلم باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ۔