دوعہدےحکومتی وکیل کوصدارتی استثنیٰ پردلائل کی ہدایت

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ پرمشتمل 5رکنی بینچ نے مزید سماعت 21نومبرتک ملتوی کردی


Online November 08, 2012
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ پرمشتمل 5رکنی بینچ نے مزید سماعت 21نومبرتک ملتوی کردی

لاہورہائی کورٹ نے صدرآصف زرداری دوعہدے توہین عدالت کیس کی سماعت 21نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکومتی وکیل وسیم سجادکوصدارتی استثنی پردلائل دینے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے صدرپاکستان کوعہدے کیلیے نااہل قراردینے کی درخواست پرعدالت نے معاملہ سنگل بینچ کوبھیج دیا۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے قراردیاکہ جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت فل بینچ میں نہیںکی جاسکتی اگرسنگل بینچ نے ضروری سمجھاتواس پرلارجربینچ تشکیل دیا جائے گا۔حکومتی وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیے کہ دو عہدے کیس کے فیصلے میں عدالت نے حکم کی بجائے توقع ظاہرکی تھی لہٰذااس پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

بینچ نے وسیم سجادسے استفسارکیاکہ فیصلے میں ایوان صدرمیں سیاسی سرگرمیاں بند کرنے کیلیے جو حکم دیا گیااس پر عمل کیوں نہیں ہواجس پر وسیم سجاد نے عدالت کوبتایاکہ صدرآئینی ماہر نہیں جوفیصلے کواس کی روح کے مطابق سمجھ سکیں جبکہ توہین عدالت ایک فوجداری معاملہ ہے اوراس میں صدر کواستثنیٰ حاصل ہے۔

مقبول خبریں