خیبرپختونخوامیں 5 سال کے دوران 146 خودکش حملے

دہشتگردی کے واقعات میںفورسز کے1348 اہلکاروں سمیت6ہزار2سوافرادجاں بحق


Online November 08, 2012
دہشتگردی کے واقعات میںفورسز کے1348 اہلکاروں سمیت6ہزار2سوافرادجاں بحق فوٹو : فائل

خیبرپختونخوامیں 5 سال کے دوران 146خودکش حملوں سمیت1962سے زائددہشت گردی کے واقعات رونماہو ئے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں6ہزار2سوسے زائد افراد شہید اور 9 ہزار سے زائدزخمی ہوئے جن میں سے ڈھائی ہزارمعذورہوچکے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں گزشتہ 5 سال میں صوبے میں غیر سرکاری سطح پر 3ارب جبکہ سرکاری سطح پر4ارب روپے سے زائد کے نقصانات ہوچکے ہیں، رپورٹ کے مطابق جاںبحق ہونے والوں میں سے826 پولیس افسران وجوان ،فرنٹیئرکانسٹیبلری کے222افسران واہلکاراورآرمی کے300سے زائد جوان شامل تھے،زخمی ہونے والوں میں سے پولیس کے 1ہزار6سو80ایف سی کے4سواورآرمی کے722اہلکاراورافسران شامل ہیں،دہشت گردی میں556شدت پسندبھی جاں بحق ہوئے۔

پولیس کی طرف سے644بموں کوپھٹنے سے قبل ہی ناکارہ بنایاگیا،ساڑھے6سوسے زائدنیٹ کیفوں اورسی ڈیزشاپس، 325سے زائداسکولوںاورواپڈاکے100سے زائدگرڈ اسٹیشنوںاورٹاوروں کو اڑایا گیا ۔ چارسال میں میزائل اورراکٹ لانچروں سے580سے زائدحملے کیے گئے اس دوران پولیس تھانوں اور پولیس کی گاڑیوں پر660سے زائدحملے کیے گئے۔

مقبول خبریں