لندن میں الطاف حسین کے گھر سے اسلحے کی کئی فہرستیں برآمد ہوئیں سرفراز مرچنٹ

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اسلحے کی ایک فہرست مجھے دکھائی تھی جس پر الطاف حسین کے گھر کا پتہ اور پولیس کی مہر تھی، مرچنٹ


Monitoring Desk March 02, 2016
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اسلحے کی ایک فہرست مجھے دکھائی تھی جس پر الطاف حسین کے گھر کا پتہ اور پولیس کی مہر تھی، مرچنٹ۔ فوٹو: فائل

منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے گھر سے اسلحے کی کئی فہرستیں برآمد ہوئی تھیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اسلحے کی ایک فہرست مجھے دکھائی تھی جس پر الطاف حسین کے گھر کا پتہ اور پولیس کی مہر تھی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا تھا کہ اس جیسی کئی اور فہرستیں بھی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیس نے مجھے فہرست دکھائی اور پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ہمیں کہاں سے ملی ہے؟ اس فہرست پر الطاف حسین کے گھر کا پتہ تھا اور جس الماری سے وہ ملی تھی اس کا بھی ذکر تھا۔ پولیس نے مجھ سے پیسوں کے متعلق بھی پوچھا کہ کیا یہ تبادلہ بھارتی کرنسی میں تھا اورکیا ایم کیو ایم کیلیے ادائیگی کی؟ میں نے بتایاکہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ چیزیں ہیں۔

مقبول خبریں