جاوید شیخ کی بھارت سے واپسی پر فلم کی تیاریوں میں مصروف

فلم پاکستان اور بھارت کی مشترکہ فلم سازی کے تحت بنائی جائے گی، اداکار


Cultural Reporter November 10, 2012
فلم پاکستان اور بھارت کی مشترکہ فلم سازی کے تحت بنائی جائے گی، اداکار فوٹو: کیٹالسٹ پی آر

فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف ادکار جاوید شیخ ان دنوں ٹیلی ویژن کے ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔

ان کے متعدد پروجیکٹ ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز سے پیش کیے جارہے ہیں جب کہ وہ ان دنوں ٹی وی ڈراموں کے مصروف ترین فنکاروں میں شامل ہیں گزشتہ دنوں وہ انڈیا میں اپنی زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ کے لیے گئے تھے ایک ماہ بھارت میں قیام کے دوران نے متعدد فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لیا، وہ چھ ماہ سے اپنی ذاتی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں،ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے اس پر کام شروع نہ کرسکے اب وہ اسی ماہ اپنی نئی فلم کا آغاز کریں گے جس کا اسکرپٹ لکھا جاچکا ہے، یہ فلم پاکستان اور بھارت کی مشترکہ فلم سازی کے تحت بنائی جائے گی جس میں پاکستانی اور بھارتی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مقبول خبریں