رنویر سنگھ کا شاہ رخ کے ساتھ ڈب میش سوشل میڈیا پر مقبول

شوبز ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2016
 رنویرکنگ خان کی آنے والی نئی فلم’فین‘کے گانے،’ جبرا فین‘ پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں فوٹو:فائل

رنویرکنگ خان کی آنے والی نئی فلم’فین‘کے گانے،’ جبرا فین‘ پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں فوٹو:فائل

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے یوں تو دنیا بھر میں مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن اب بالی وڈ کے باجی رائو بھی شاہ رخ کے جبرا فینز کی لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مشہور زمانہ سوفٹ وئیر ڈب سمیش وڈیو شیئر کی ہے جس میں رنویرکنگ خان کی آنے والی نئی فلم’فین‘کے گانے،’ جبرا فین‘ پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ کنگ خان’فین ‘کے پوسٹر کے پیچھے سے نکل کر آتے ہیں جنھیں دیکھ کر رنویر سنگھ بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔