تاجروں کو چن چن کر قتل کیا جا رہاہے سنی تحریک

دہشت گرد کراچی کے بعد حیدرآباد کو بھی یرغمال بنانا چاہتے ہیں، اکبر قادری.


Numainda Express November 10, 2012
حیدرآباد میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سنی تحریک کے کارکن پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو : عدیل احمد / ایکسپریس

KARACHI: حیدرآباد میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سنی تحریک نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرے کی قیادت ضلعی کنوینر محمد اکبر رضا قادری، سید ساجد علی کاظمی، محمد عابد قادری، عبدالشکور بھٹی، محمد عمران سہروردی، محمد شفیق میئو نے کیمظاہرین حکومت کے خلاف مسلسل نعرے لگاتے رہے۔ اکبر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، تاجر برادری اور شہریوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ کراچی کے بعد دہشت گرد حیدرآباد کو بھی یرغمال بنانا چاہتے ہیں لیکن حکومت اور پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، حکومت نے دفعہ 144 نافذ تو کردی لیکن اس کے نتیجے میں عام شہریوں کو ہی پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ پولیس نے ڈبل سواری پر پابندی کو کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔ انھوںنے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور رینجرزو حساس اداروں سے اپیل کی کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔

مقبول خبریں