کرینہ کپور کے پڑوسیوں نے ان کی شکایت پولیس کو کردی

اداکارہ کی جانب سے پارٹی میں تیز آواز میں میوزک چلایا گیا جس پران کے پڑوسیوں نے پولیس کو شکایت کردی۔


ویب ڈیسک March 17, 2016
اداکارہ کی جانب سے پارٹی میں تیز آواز میں میوزک چلایا گیا جس پران کے پڑوسیوں نے پولیس کو شکایت کردی۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور کے پڑوسیوں نے آدھی رات پارٹی کے دوران میوزک کی تیز آواز سے تنگ آکر پولیس کو شکایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے قریبی دوستوں کو خصوصی دعوت پر گھر مدعو کیا جس میں ان کی بہن کرشمہ کپور اور اداکارہ سونم کپور سمیت متعدد اداکار بھی شریک تھے جب کہ فلم کے بعد اداکارہ کی جانب سے دی گئی پارٹی میں تیز آوازمیں میوزک چلایا گیا جس سے ان کے پڑوسیوں کے آرام میں خلل پڑگیا اور انہوں نے تنگ آکر پولیس کو شکایت کردی۔

پولیس کی اداکارسیف علی خان کے گھر آمد پر پارٹی کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تھی تاہم پولیس کی جانب سے پڑوسیوں کی شکایت سے متعلق آگاہ کرنے پر پارٹی کو وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی نئی آنے والی فلم''کی اینڈ کا'' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

مقبول خبریں