پاکستان سے جیت دھونی کی اہلیہ گھر کے باہر جشن منانے والے شائقین سے ناراض

دھونی کی اہلیہ ساکشی کو ان کی حرکت پسند نہیں آئی کیونکہ شور کی وجہ سے ان کی بیٹی زیوا کی آنکھ کھل گئی۔


Sports Desk March 21, 2016
دھونی کی اہلیہ ساکشی کو ان کی حرکت پسند نہیں آئی کیونکہ شور کی وجہ سے ان کی بیٹی زیوا کی آنکھ کھل گئی۔ فوٹو: فائل

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی اپنے گھر کے باہر پاکستان کیخلاف جیت کا جشن منانے والے شائقین سے تنگ آگئیں۔

ہفتے کو جب بھارت نے پاکستانی ٹیم کے خلاف فتح حاصل کی تو رانچی میں دھونی کی رہائش گاہ کے سامنے لوگ جمع ہوگئے جہاں پر انھوں نے کریکر جلانے کے ساتھ چیخ چیخ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا، گھر میں موجود دھونی کی اہلیہ ساکشی کو ان کی حرکت پسند نہیں آئی کیونکہ شور کی وجہ سے ان کی بیٹی زیوا کی آنکھ کھل گئی۔ ساکشی نے ٹویٹر پر گھر کے باہر جشن منانے والوں سے کہا کہ میں بھی ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں مگر ان کے شور شرابے سے میری بیٹی کی نیند خراب ہورہی ہے۔

مقبول خبریں