آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے

شاہد آفریدی نے کیوی بیٹسمین کورے اینڈرسن کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 39 واں شکار کیا۔


Sports Desk March 23, 2016
شاہد آفریدی نے کیوی بیٹسمین کورے اینڈرسن کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 39 واں شکار کیا۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

شاہد آفریدی نے کیوی بیٹسمین کورے اینڈرسن کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 39 واں شکار کیا، یوں وہ سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا سے آگے نکل آئے جنھوں نے 38 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ شاہد آفریدی اب تک ستانوے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 24.07 کی اوسط سے 97 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں