پی او ایف اسلحہ سازی میں قابل اعتماد نام ہے،فوجی وفود

ایکسپریس نیوز  اتوار 11 نومبر 2012
 افواج پاکستان کی دفاعی لائن کی حیثیت سے ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، چیئرمین پی او ایف۔  فوٹو: ایکسپریس

افواج پاکستان کی دفاعی لائن کی حیثیت سے ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، چیئرمین پی او ایف۔ فوٹو: ایکسپریس

واہ کینٹ: پی او ایف اسلحہ سازی کے میدان میں ایک قابل اعتماد اور معتبر نام ہے جو اپنی دفاعی مصنوعات میں جدت لاکر انھیں عالمی سطح پر ایکسپورٹ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ترکی، چین،رومانیہ، چیکریپبلک، روسیوکرین، جرمنی اٹلی کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفود نے کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیازکے موقع پر صحافیوں کو اپنے تاثرات میں کیا ۔اس موقع پر چیئرمین پی او ایف بورڈ نے بتایا کہ پی او ایف افواج پاکستان کی دفاعی لائن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ہمہ وقت اس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے تیارہے ہم نے کئی ممالک کے وفود کیساتھ ایکسپورٹ اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے آئیڈیاز کے دوران بامعنی اور تفصیلی مذاکرات کیے جنکے مثبت نتائج جلد سامنے آئینگے ۔

پی او ایف اسٹال کا دورہ کرنیوالوں میں اومان کے کمانڈر چیف آف نیول اسٹاف یعقوب ولی اﷲ درویش ملٹری اتاشی دیدان،ایمل جورسکیورومانیہ، استاملوت رک چیک ری پبلک، نائیجیریاکے ایئرچیف گورنر سندھ عشرت العباد،جنرل خالد قدوائی،ضمیرڈار اور آصف سندھیلہ نیول چیف قابل ذکر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔