سندھ کو فوری طور پر فوج کے حوالے کیا جائے قاف لیگ

سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی، پولیس کا کام صرف غریبوں کو لوٹنا ہے.


Numainda Express November 12, 2012
پورا صوبہ جل رہا ہے اور حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے،ناصر بلوچ. فوٹو: فائل

مسلم لیگ قاف حیدرآباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی۔

بے گناہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے صوبے کو فوری طور پر فوج کے حوالے کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ جل رہا ہے، لوگ مر رہے ہیں اور حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں کوئی موثر کردار ادا کرنے کے بجائے موجودہ حالات کو اپنے حق میں بنانے کے لیے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں۔

کراچی شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود 40 سے زائد بیگناہ شہریوں کی ہلاکت سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پولیس، سفارشی کلچر کے باعث ناکارہ اور بزدل ہو گئی ہے اورغریبوِں سے رشوت لینے کے سوا پولیس کا کوئی کام نہیں ۔

مقبول خبریں