کراچی میں موسیقی کا ایونٹ منعقد کرنا کارنامہ ہےسائرہ نسیم

اب لوگ آرٹس کونسل کے پروگراموں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں،احمد شاہ.


Cultural Reporter November 13, 2012
آرٹس کونسل کے میوزک فیسٹیول میں گلوکارہ صنم ماروی اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 3 روزہ میوزک فیسٹول کا اتوار کی شب اختتام ہوگیا۔

اس فیسٹول میں ملک کے نامور گلوکاروں اور سازکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،ملک کی معروف گلوکارہ سائرہ نسیم خصوصی طور سے لاہور سے کراچی پہنچیں اس موقع پر ایکسپریس سے بات چیت میں انھوں نے کہا کراچی کی موجودہ صورتحال میں اتنا بڑا ایونٹ منعقد کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے مجھے خوشی ہے کہ کراچی کے عوام موسیقی سے دلچسپی اور لگائورکھتے ہیں،انھوں نے آرٹس کونسل کے عہدیداران کو ایک بہترین پروگرام پیش کرنے پر مبارکباد دی گلوکارہ صنم ماروی نے اس موقع پر کہا کہ آرٹس کونسل نے میوزک فیسٹول منعقد کرکے شہر کی رونقوں میں اضافہ کیا ہے خوشی کی بات ہے کہ 5 سال سے میوزک فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

فیسٹول کے آخری روز صنم ماروی، اکرام مہدی، مظہر امرائو بندو خان، غلام عباس، سلامت حسین، استاد بشیر خان، کرم عباس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ دیگر ساز کاروں نے خوبصورت دھنیں پیش کرکے لوگوں کے دل جیت لیے، میوزک فیسٹول کے اختتام پر خطاب میں آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گزشتہ 4 سال سے جاری میوزک فیسٹول پانچویں سال بھی کامیاب رہا آرٹس کونسل نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنالی ہے اب لوگ آرٹس کونسل کے پروگراموں کا انتظار کرتے ہیں، آئندہ ماہ کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں