- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
ہندوسینا کی دھمکیاں، دہلی میں غلام علی کی فلم کیلیے میوزک لانچنگ تقریب منسوخ
نئی دہلی: انتہا پسند ہندوئوں کی دھمکیوں کے بعدپاکستانی گلوکارغلام علی کی بھارتی دارالحکومت میں فلم کی میوزک لانچنگ تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔
بھارتی فلم ’گھر واپسی‘میں غلام علی نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں، فلم کے ڈائریکٹر صہیب الیاس کا کہنا ہے کہ ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا کی جانب سے تقریب پلٹ دینے کی دھمکی ملی تھی، ہوٹل انتظامیہ نے بھی کہا تھا کہ پروگرام منسوخ کر دیا جائے کیونکہ ہندو سینا اور وشوا ہندو پریشد کے کارکن نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کے میوزک لانچنگ کی تقریب اس سے قبل جنوری میں ہونا تھی مگر اسے بھی شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابق سماج وادی پارٹی کے لیڈر عمار سنگھ نے کہا ہے کہ انھیں ہوٹل کے اندر نہیں جانے دیا گیا، آج ہماری ثقافت کا سیاہ دن ہے۔ فلم ’’گھر واپسی‘‘ جون میں ریلیز ہونی ہے، 75 سالہ غلام علی نے فلم کا میوزک دینے کے علاوہ بھارت سے محبت کا گیت گانا ہے اور اداکاری بھی کرنی ہے، اس فلم کے اداکاروں میں الوک ناتھ ، فریدہ جلال، ریما لاگو، دیپک تجوری اور زرینہ وہاب شامل ہیں، غلام علی کے علاوہ سنیدی چوہان، سونو نگم اور شان نے فلم کے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔