مستانہ کی پانچویں برسی کل منائی جائے گی

پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے


APP April 10, 2016
پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ فوٹو: فائل

معروف مزاحیہ تھیٹر اداکار مستانہ کی پانچویں برسی کل پیر کو منائی جائے گی۔

ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے اداکار مرتضیٰ حسن عرف مستانہ ،جنھوں نے سیکڑوں انتہائی کامیاب اور یاد گار ڈراموں میں کام کیا وہ جگر کے عارضہ کے باعث اس دنیا سے کوچ کرگئے تھے، مستانہ کا شمار صف اول کے کامیڈین میں ہوتا تھا جب کہ انھیں بہترین پنجابی اسٹیج ایکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔انھوں نے اداکاری کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔