لانگ مارچ پر حملہ کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے جماعت اہلسنت

شہر فرقہ پرست تنظیموں کے ہاتھوں یر غمال بنا ہو ا ہے، مولانا ابراررحمانی ؍ حنیف طیب.


Staff Reporter/staff Reporter November 14, 2012
صنعتوں کی رجسٹریشن میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے خواہ وہ سرکاری افسران ہوں یا فیکٹری انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

جماعت اہلسنت کراچی کے رہنمائوں مولانا ابرار احمد رحمانی ،مولانا خلیل الرحمن چشتی اور حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ ''لبیک یا رسول اللہ لانگ ما رچ'' پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے ان کی تصاویر میڈیا میں جاری کی جائیں۔

یوسف پلازہ فیڈرل بی ایریا کے قریب لانگ مارچ کے شرکا بالخصوص قائدین کی گا ڑیو ں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے، لانگ ما رچ کے راولپنڈی سے کراچی آنے کے دوران پورے راستے نہ ایک پتھر کسی کو مارا گیا ،نہ کوئی منفی نعرہ لگا ،نہ ہی کہیں کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی، قائدین اہلسنّت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اطلاعات ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ہے ان عناصرکی تصاویر میڈیا میں جاری کی جائیں۔

قائدین نے کہا کہ جماعت اہلسنّت کے رہنمائوں سے معذرت طلب کرنے کیلیے رابطہ کیا جارہا ہے سوال یہ ہے کہ پہلے بے گناہ افراد کا خون بہایا جائے جن کے لبوں پر درود سلام ہو ان پر گولیاں برسائی جائیںاور پھر معذرت خواہانہ رویہ اختیار کیا جائے، جماعت اہلسنّت کو ایسا ناقابل فہم رویہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے،ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ظلم و بربریت کے ان ہتھکنڈوں سے ہم ناموس رسالت کی تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے، غلامی رسول میں موت بھی قبول کا نعرہ نہیں لگاتے بلکہ جان قربان کرنے کابھرپور عزم بھی رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں