سیف اوردیپکا کی فلم ’’ریس ٹو ‘‘ 20جنوری کو ریلیز ہوگی

دیپکا پڈوکون اور سیف علی خان فلم ’’کاک ٹیل‘‘ اور ’’لو آج کل‘‘ میں بھی ساتھ کام کر چکے ہیں۔


Net News November 15, 2012
ریس ٹو میں ایک بار پھر دیپیکا کے مدمقابل سیف علی خان کردار ادا کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

TEHRAN: سیف اور دیپکا کی فلم ''ریس ٹو''آیندہ سال جنوری میں ریلیز ہوگی ۔قبل ازیں فلم کا ٹریلر ریلیز ہواتھا۔

جان ابراہم ، سیف علی خان دیپکا پڈوکون اور انیل کپور ان سب کی ریس کا آغاز ہوگیا ہے۔ دیپکا پڈوکون نے بھی رومینٹک اسٹائل چھوڑ کر ایکشن میں آنے کا ارادہ کرلیا جب کہ سیف علی خان کے ساتھ ایک بار پھر ان کی جوڑی بنے گی ۔

حیرت انگیز طور پر اس بار جان ابراہام ٹریلر میں بھی نظر ارہے ہیں بہت کم ساتھ ساتھ جیکلین فرنینڈس بھی خاص نظر نہیں ارہیں اس بار فلم میں انیل کپور نے بھی اینٹری دی ہے فلم ریس ٹو اگلے سال بیس جنوری کو ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ دیپکا پڈوکون اور سیف علی خان فلم ''کاک ٹیل'' اور ''لو آج کل'' میں کام کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں