بجلی کی زائد بلنگ پر کے ای ایس سی کو نوٹس جاری

مفروضے کی بنیاد پر صارفین کو اوسط بل جاری کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہے، نیپرا


INP November 15, 2012
مفروضے کی بنیاد پر صارفین کو اوسط بل جاری کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہے، نیپرا. فوٹو: فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) کی جانب سے اوور بلنگ کا بھانڈا پھوٹنے پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے نوٹس جاری کردیا۔

نیپرا نے کہا ہے کہ مفروضے کی بنیاد پر صارفین کو اوسط بل جاری کرنا نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ کے ای ایس سی انتظامیہ نے کراچی کے بجلی صارفین کو لوٹنے کیلیے ایک خفیہ پلان بنایا تھا جس کے تحت صارفین کو گزشتہ6 ماہ کے دوران مفروضے کی بنیاد پر اوسط بل جاری کرکے کمپنی نے کئی ارب روپے کما لیے اور ظاہر کیا کہ کمپنی نجکاری کے بعد منافع میں چل رہی ہے حالانکہ یہ کھلی لوٹ مار تھی جس کا بھانڈا پھوٹنے پر کے ای ایس سی کے ڈپٹی جنرل منیجر (ڈسٹری بیوشن اینڈ فنانس) محمد شعیب صدیقی کو معطل کردیا گیا تھا ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک سرکاری ای میل پیغام افشاء کیاہے۔