ملالہ فروغ تعلیم کی اہم علامت بن کرابھریگورڈن براؤن

دوحہ میں امیر قطر کی اہلیہ نے ’’ ایجوکیٹ اے چائلڈ‘‘ کی عالمی مہم کا آغاز کردیا


Online November 15, 2012
دوحہ میں امیر قطر کی اہلیہ نے ’’ ایجوکیٹ اے چائلڈ‘‘ کی عالمی مہم کا آغاز کردیا، فوٹو : اے ایف پی

برطانیہ کے سابق وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے عالمی تعلیم گوروڈن براوں نے کہا ہے کہ تعلیم سے وابستگی کی روشن مثال ملالہ یوسفزئی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ملالہ کو تعلیم حاصل کرنے کے عزم کی پاداش میں نشانہ بنایاگیا۔ان کے حالیہ دورہ پاکستان ان سے ملاقات کرنے والی تمام بچیوں نے کہا کہ فروغ تعلیم کیلیے وہ سب ملالہ ہیں اور یہ امر پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے روشن مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔وہ قطرکے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عالمی انوویشن کانفرنس میں''ایجوکیٹ اے چائلڈ'' کے قیام کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔

امیرقطرکی اہلیہ شیخ موزہ بنت نصرنے دنیابھرمیں بچوں کومعیاری بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلیے ایک عالمی مہم کاآغازکیا ہے جس کا مقصد دنیا کے کسی بھی کونے میں بچوں کو بنیادی تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔ اس موقع پرشیخ موزہ بنت نصر نے کہا کہ تنظیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دنیا بھر میں ان بچوں تک رسائی حاصل کی جائے جن تک پہنچنا مشکل ہے یا جنھیں عدم توجہی کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں