چین کی ترقی ایشیاکے استحکام کاذریعہ ہے شجاعت

نئی قیادت عوام کے لیے سودمند ثابت ہوگی،ژی جن پنگ کے نام خط۔


Online/Numainda Express November 17, 2012
نئی قیادت عوام کے لیے سودمند ثابت ہوگی،ژی جن پنگ کے نام خط۔ فوٹو فائل

لاہور: مسلم لیگ نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے نئے سیکریٹری جنرل ژی جن پنگ کے انتخاب پرانھیں مبارکباددی ہے اورکہاکہ چین کی پرامن ترقی ایشیاء کے استحکام اور مضبوطی اور پاکستان اوردیگر ترقی پذیر ممالک کیلیے بھی استحکام اور ترقی کا ذریعہ ہے گزشتہ روز چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے نام لکھے گئے اپنے خط میں چوہدری شجاعت اورمشاہد حسین نے کہاکہ پاکستان اورچین کے تعلقات دنیا میں خارجہ تعلقات کے حوالے سے ایک مثال ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ نئی قیادت عظیم چینی عوام کے بہترمستقبل کیلیے سودمند ثابت ہوگی خبرنگارخصوصی کے مطابق چوہدری شجاعت نے اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے نومنتخب صدرظفر بختاوری کے اعزازمیںظہرانہ دیاجس میںپارٹی کے سینئر رہنمائوں، ترکی کے سفیراورچیمبرزکے سابق صدورسمیت کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی چوہدری شجاعت اورمشاہدنے ظفر بختاوری کومکمل تعاون کایقین دلایااس موقع پرظفربختاوری گروپ کے چیئرمین منور مغل اوردیگرکاروباری شخصیات نے چوہدری شجاعت اورمشاہد حسین کاشکریہ اداکیا۔

مقبول خبریں