گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل ملنی چاہیے راجاپرویز

وزیراعظم نے آزادکشمیر کیلیے20ارب کے بیل آئوٹ پیکیج کا اعلان کردیا


Monitoring Desk/News Agencies November 17, 2012
وزیراعظم نے آزادکشمیر کیلیے20ارب کے بیل آئوٹ پیکیج کا اعلان کردیا. فوٹو: فائل

وزیراعظم پرویزاشرف نے وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کووزارت پانی وبجلی سے ملکرکام جاری رکھنے اورتھرمل پاور پلانٹس کوتیل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بات انھوں نے مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے پرائم منسٹرہائوس میںوزیراعظم سے ملاقات کی وزیراعظم نے مشیرپٹرولیم کوموسم سرمامیںگھریلوصارفین کوبلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی وزیراعظم نے کہاکہ بجلی،گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں اورعوام کوموثرمیڈیامہم کے ذریعے موسم سرما پلان کے بارے میں بھی آگاہ کیاجائے پٹرولیم پالیسی2012ء کے تحت دس فیصدرائلٹی کومقامی کمیونٹی کودیاجائے۔

دریں اثنا وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے نیول چیف ایڈمرل آصف سندیلہ نے ملاقات وزیراعظم نے کہاکہ پاک بحریہ سرحدوں کی محافظ ہے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ ضروریات کومکمل طورپر پورا کریں گے، پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات کی بحری فوج کے سربراہ سٹاف سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے صدرسرداریعقوب خان اوروزیراعظم آزاد کشمیرنے ملاقات کی اس موقع پروزیراعظم نے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی مددجاری رکھنے کی حکومتی عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائیوزیراعظم نے آزادکشمیر کیلیے20ارب کا بیل آئوٹ پیکیج فوری جاری کرنیکا اعلان کیااورکہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدارامن کو یقینی بنانے کیلیے مسئلہ کشمیرکوپرامن اندازمیںحل کرنابہت ضروری ہے۔