مہدی حسن نے غزل کو گاکر امر کردیا آصف مہدی

مرحوم کے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، آصف مہدی


Cultural Reporter November 18, 2012
مرحوم کے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، آصف مہدی فوٹو: فائل

دنیا بھر میں مہدی حسن کے چاہنے والے ہم سے بہت سی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار شہنشاہ غزل کے بیٹے آصف مہدی حسن نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ خان صاحب جیسے گائیک صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،انھوں نے غزل سے گانے کو اپنے انگ اور انداز سے گا کر امر کردیا ہے۔ اس کے بعد مجھ سمیت کوئی بھی ان کے مقام کو پہنچ نہیں سکتا۔

مجھے ان کے بیٹے ہونے پرفخر ہے مگر ذمے داری بھی ہے کہ ان کے فن کو آگے لے کر چلوں۔ آصف مہدی حسن نے کہا کہ اب گائیکی کا انداز ہی بدل گیا ہے مگر یہ سب عارضی ہے ۔انھوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے شاگردوں میں ثاقب اسلم دہلوی سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ وہ جس طرح محنت اور ریاضیت کر رہا ہے اس کا مستقبل روشن ہے ۔

مقبول خبریں