یونان کے قرضوں کا حل جلد نکال لیا جائے گا یورو گروپ

یونان کے مالی معاملات کو سلجھایا نہ گیا تو وہ یورو گروپ سے علیحدہ ہو جائے گا، جین کلاڈ جنکر


APP November 19, 2012
یونان کے مالی معاملات کو سلجھایا نہ گیا تو وہ یورو گروپ سے علیحدہ ہو جائے گا، جین کلاڈ جنکر فوٹو فائل

یورو گروپ کے صدر جین کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور یونان کے درمیان معاملات سلجھ رہے ہیں اور جلد ہی یونان کے قرضوں کے مسئلہ کا حل نکال لیا جائے گا۔

جین کلاڈ جنکر کے مطابق یونان کے اخراجات اور قرضوں کو سلجھانے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ یونان نے بھی اس معاملے پر خاصی پیشرفت دکھائی ہے۔ یونان اور آئی ایم ایف کے درمیان قومی قرضوں کی واپسی اور ان پر شرح سود کی ادائیگی کے معاملے پر تنازع ہے جس کی وجہ سے یونان کی 31 ارب یورو کی ایمرجنسی بیل آئوٹ کی قسط رکی ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ ہفتے یورو زون کے وزرائے خارجہ کی طرف سے یونان کو مالی معاملات سلجھانے ، قرضوں کی شرح کو جی ڈی پی کے مقابلے کم کرنے کیلئے مزید دوسال کا 2016 تک کا وقت دینے کی شدید مخالفت کی تھی۔ اگر یونان کے مالی معاملات کو سلجھایا نہ گیا تو وہ بہت جلد یورو گروپ سے علیحدہ ہو جائے گا۔