ایمنسٹی اسکیم فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس تک موخر

آئندہ اجلاس میں پیش ہوگا، اس طرح ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کا عمل التوا کا شکار ہوجائیگا۔


Online November 19, 2012
آئندہ اجلاس میں پیش ہوگا، اس طرح ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کا عمل التوا کا شکار ہوجائیگا۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ایمنسٹی سکیم فنانس ترمیمی بل 2012ء قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

اتحادی اور اپوزیشن کی جماعتوں سے تاحال مشاورت کرنے میں ناکام بل آئندہ اجلاس تک موخر کرنے کا فیصلہ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی سکیم کالے دھن کو سفید کرنے کا فنانس ترمیمی بل 2012ء کی 14نومبر کو منظوری دے چکی ہے تاہم حکومت ابھی تک اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن سے بل پر مشاورت نہیں کر سکی ذرائع نے بتایا کہ اب یہ فنانس ترمیمی بل آئندہ اجلاس میں پیش ہوگا اس طرح ایف بی آر کا دسمبر میں ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا عمل التواء کا شکار ہوجائے گا۔

جبکہ ایف بی آر حکام کے مطابق ایمنسٹی سکیم کالے دھن کو سفید کرنے کا فنانس ترمیمی بل وزارت قانون سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ میں لایا جائے گا اس کے پاس ہونے سے 31لاکھ لوگ ٹیکس کے دائرہ کار میں آجائیں گے ذرائع نے بتایا کہ مسلسل بیرون ممالک کے دورے کرنے اور بینکوں میں ملٹی پل اکائونٹس اور اثاثے رکھنے والے بھی شامل ہوں گے ذرائع نے بتایا کہ فنانس ترمیمی بل سے عدالتوں میں ٹیکس کی مد میں متعدد کیس التواء کا سکار ہیں اور یہ 256ارب روپے بنتے ہیں مسئلہ حل ہوجائے گا۔

جب آن لائن نے حکومت کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر حاجی عدیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ فنانس ترمیمی بل پر حکومت نے جماعت سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم بل کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ حمایت کرنی ہے یا اس کی مخالفت کرنی ہے مسلم لیگ ن کے رہنماء آفتاب شیخ نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ فنانس بل اسمبلی میں لایا جارہا ہے جب یہ بل ایوان میں آئے گا تب دیکھیں گے اس سے پہلے کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔

مقبول خبریں