تعلیمی ادارے طلبا کی کردارسازی پر توجہ دیں آرمی چیف

کسی بھی ادارے کا امتحان معاشرے سے اس کی شراکت پر ہوتا ہے، تقریب سے خطاب


Numaindgan Express November 19, 2012
ملٹری کالج جہلم کی تقریب،کیڈٹس کا مارچ پاسٹ، فزیکل ٹریننگ،مارشل آرٹس کا مظاہرہ۔ فوٹو: فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے طلبا کی کردارسازی پر توجہ دیں،کسی بھی ادارے کا امتحان معاشرے میںسالہا سال سے جاری اس کی شراکت پر ہوتا ہے۔

وہ ملٹری کالج جہلم کے یوم والدین پر بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔آرمی چیف نے کہا کہ ملٹری کالج جہلم جیسے ادارے میںمستقبل کے معماروں کی کردار سازی ، نظم و ضبط سکھانا اور ان کی دانش کو بڑھانا ہماری پہلی ترجیح ہونی چا ہیے۔ اس موقع پر کیڈٹس نے مارچ پاسٹ، فزیکل ٹریننگ،جمناسٹک اور مارشل آرٹس کی صلاحیتوںکاشاندار مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں کمانڈنٹ ملٹری کالج جہلم( ر)بر یگیڈیئر محمد افضل نے کالج آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔