چوری کے ڈر سے عربی شہری کی سائیکل سمیت حرم میں جانے کی کوشش

اہلکاروں نے اسے روکا تو عربی واپس چلاگیا۔


APP May 19, 2016
اہلکاروں نے اسے روکا تو عربی واپس چلاگیا۔ فوٹو: فائل

مکہ میں ایک عربی شخص کو سائیکل سمیت حرم میں جانے سے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے روک دیا۔

ایک عربی سائیکل سمیت حرم میں کعبہ میں جانے لگا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے اس سے سائیکل ساتھ لے جانے کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ چوری کے ڈر سے سائیکل ساتھ لے جانا چاہتا ہے۔ اہلکاروں نے اسے روکا تو عربی واپس چلاگیا۔ حرم کے سیکیورٹی انچارج الباتی نے تنبیہ کی کہ زائرین ممنوعہ اشیا کو حرم میں نہ لائیں۔