کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تااپریل1771فیصد کم ہوگیا

اشیا و خدمات کی تجارت کو درپیش مجموعی خسارے کی مالیت 16ارب 21 کروڑ40لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی


Business Reporter May 21, 2016
اشیا و خدمات کی تجارت کو درپیش مجموعی خسارے کی مالیت 16ارب 21 کروڑ40لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 17.71فیصد کم ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1ارب 52کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1ارب 84کروڑ ڈالر کے خسارے سے 32کروڑ70لاکھ ڈالر کم ہے، اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 10کروڑ ڈالر سرپلس رہا، 10 ماہ کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.6فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال کے دوران 0.8فیصد تھا۔زیر تبصرہ عرصے کے دوران اشیا کے تجارتی خسارے کی مالیت 14 ارب 45کروڑ70لاکھ ڈالر رہی، اشیا و خدمات کی تجارت کو درپیش مجموعی خسارے کی مالیت 16ارب 21 کروڑ40لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اشیا کی تجارت کو 14ارب 15 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ اشیا و خدمات کی تجارت کو مجموعی طور پر 16ارب 26کروڑ50لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا تھا، جولائی سے اپریل کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی ترسیلات زر 80کروڑ ڈالرکے اضافے سے 16ارب 3کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

مقبول خبریں