فنکار پاک بھارت عوام کو قریب لاسکتے ہیںسلیم جاوید

آج کام کم اور باتیں زیادہ ہیں، نہ کام معیاری ہے نہ اچھا کرنے کا جذبہ ہے یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں ۔


Staff Reporter November 20, 2012
ھمارا کام ھماری شناخت ہے جسکی وجہ سے لوگ ہمیں دنیا بھر میں جانتے ہیں، سلیم جاوید۔ فوٹو: فائل

گلوکار سلیم جاوید کا کہنا ہے ہندوستان اور پاکستان کے عوام کو قریب لانے میں فنکا ر شاعر ادیب اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ہما رے فنکاروں کو ہندوستان میں اور وہا ں کے فنکاروں کو پاکستان میں مو قع ملنا چاہیے اس حوالے سے عملی اقدامات ہونا بہت ضروری ہیں اگر دونوں مما لک کے فنکار چاہیں تو یہ کا م مشکل نہیں میں حوالے سے عملی کام کر رہا ہوں نمایندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا کام محبت بانٹنا اورسمیٹنا ہے ثقا فتی لو گ امن کے پعیمبر ہوتے ہیں جب فنکاروں کا راستہ بحا ل ہوگا تو ہم ایک دوسرے کو اپنے کلچر دکھا اور سمجھا سکیں گے سلیم جاوید نے بتا یا کہ ان کے کچھ گانے ہندوستان کے فلم ڈائر یکٹر اپنی فلموں کے لیے لے کر گئے تھے اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ ان کا نیا آنیوالا ایلبم مکمل ہوچکا ہے جسے محرم کے بعد منظر عام پر لائینگے ایلبم کی تیاری میں سلیم جاوید کے صاحبزادے نے بھی اہم کردارادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کے وہ نئے آنیوالے ایلبم سے پر امید ہیں کے اسے کامیابی حاصل ہوگی نئے گلوکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کے آج کام کم اور باتیں زیادہ ہوتی ہیں نہ کام معیاری ہے نہ ہی اچھا کرنے کا جذبہ ہے یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں اگر کام نہیں کرنا ہوتا توہمیں مزاق بھی نہ بنا یا جائے کیونکہ بہت سے لوگوں کا روزگارمیوزک سے وابستہ ہے اور یہ بھی نہ سو چیں تو فقط اتنا سمجھ لیں کے ھمارا کام ھماری شناخت ہے جسکی وجہ سے لوگ ہمیں دنیا بھر میں جانتے ہیں کام کم کریں مگر معیاری کریں تو ہمارا سر بلند ہوگا انھوں نے کہا کہ اگر ہندوستان فلم انڈسٹری سیے مجھے دعوت آئی تو ضرور جائیگا۔

مقبول خبریں