پریانکا کو دوسری ہالی وڈ فلم میں کام کی پیشکش

فلم بے واچ کے پروڈیوسرز نے ہی پریانکا کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے بغیر کسی آڈیشن کے اگلی فلم میں کام کی پیشکش کردی


APP May 29, 2016
پریانکا چوپڑا اس سے قبل ٹی وی شو کوانٹیکو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فلم'' بے واچ'' کے بعد دوسری ہالی وڈ فلم میں کام کی پیشکش ہوگئی۔

بالی وڈ اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دوسری ہالی وڈ فلم ملنے پر خوشی کااظہار کیا ہے اور بتایا کہ فلم بے واچ کے میکرز نے ہی ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے بغیر کسی آڈیشن کے اگلی فلم میں کام کی پیشکش کی ہے جسے انھوں نے قبول کر لیا ہے،اداکارہ نے کہا کہ وہ محنت پر یقین رکھتی ہیں اور کیرئیر کی کامیابیوں سے خوش ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اس سے قبل ٹی وی شو کوانٹیکو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔