پرینیتی چوپڑا نئے گھرکو بدقسمتی کی علامت سمجھنے لگیں

شوبز ڈیسک  منگل 31 مئ 2016
پالی ہل میں خریدے گئے مہنگے ترین اپارٹمنٹ میں اداکارہ شفٹ نہیں ہونا چاہتیں،ذرائع ۔  فوٹو : فائل

پالی ہل میں خریدے گئے مہنگے ترین اپارٹمنٹ میں اداکارہ شفٹ نہیں ہونا چاہتیں،ذرائع ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑاتوہم پرستی کا شکار نظر آتی ہیں،شائد اسی لیے وہ باندرہ میں خریدے گئے اپنے نئے گھر میں شفٹ نہیں ہونا چاہتیں۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے باندرہ کے علاقے پالی ہل میں گزشتہ ماہ اپنی پسند کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ خریدا تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ وہ جلد اس گھر میں رہائش اختیار کرلیں گی لیکن پرینیتی چوپڑا نے اپنے اس نئے گھر کو اپنے لیے بدقسمتی کی علامت قرار دیا ہے وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اس گھر میں ٹھہریں گی تو ان کی کامیابیوں میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ فی الحال اس گھر سے خود کو دورہی رکھنا چاہتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔