میانداد ومعین نے احمد شہزاد اور عمرکی حمایت میں آواز اٹھا دی

دونوں کرکٹرز نے اگر ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو ضرور سزا دیں مگر ٹیم سے نہیں نکالنا چاہیے


Sports Desk May 31, 2016
احمد اور عمر ایسے کھلاڑی نہیں کہ ٹیم کیلیے سنگین مسائل پیدا کریں، معین خان فوٹو: فائل

سابق کپتان جاوید میانداد اور معین خان نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میانداد نے کہا کہ دونوں کرکٹرز نے اگر ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو ضرور سزا دیں مگر ٹیم سے نہیں نکالنا چاہیے۔ یہ ان کے ساتھ ناانصافی اور کیریئر تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب معین خان نے کہا کہ احمد اور عمر ایسے کھلاڑی نہیں کہ ٹیم کیلیے سنگین مسائل پیدا کریں، انھوں نے اگر کوئی بڑی غلطی کی تو ضرور ڈراپ کریں لیکن عوام کو ان کا قصور ضرور بتایا جائے تاکہ دیگر کھلاڑی بھی احتیاط برتیں، ٹیم سے نکال دینا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے