سیہون میں صاف پانی کیلیے فلٹر پلانٹ لگایاجائیگا قائم علی شاہ

حکومت کالگسمبرگ سے ملنے والا پلانٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پاس رکھنے کا فیصلہ


Staff Reporter November 21, 2012
کراچی: وزیراعلیٰ قائم علی شاہ فلٹر پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت منگل کوزیراعلیٰ ہائوس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں 2010کے سیلاب کے دوران حکومت لگسمبرگ کی طرف سے عطیے کے طور پر دیے گئے واٹرفلٹرنگ پلانٹ کو استعمال کرنے کے متعلق غور کیاگیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے تھے، جس کے سبب متاثرہ لوگوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیہون شریف سندھ کا تاریخی شہر ہے، وہاں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند عظیم صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے وہاں پر پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے۔

اجلاس میںبتا یا گیا کہ سیہون شریف کے رہائشی دریائے سندھ اور اڑل واھ کا غیرفلٹر شدہ پانی پیتے ہیں اس لیے وہاں پر پانی کو صاف کرنے کیلیے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں۔ تفصیلی بحث مباحثے کے بعد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت لگسمبرگ کی جانب سے فراہم کیا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پاس رکھا جائے گا اور یہاں پر اس کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کی جائے گی تاکہ اس پلانٹ کو سیلاب، بارشوں یا کسی اور ہنگامی صورتحال میں استعمال کیا جا سکے ۔

مقبول خبریں