چیمپئنزٹرافی میں ہارکر ٹی وی نہ توڑنا سہواگ کا پاکستانی شائقین کو مشورہ

ہواگ نے ’ہارجیت لگی رہتی ہے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


Sports Desk June 05, 2016
ہواگ نے ’ہارجیت لگی رہتی ہے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ :فوٹو: فائل

سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہاتھوں بڑے ٹورنامنٹس میں گرین شرٹس کی شکست پر مذاق اڑانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، انھوں نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستانی شائقین کو ایڈوانس میں مشورہ دیاکہ اس بار وہ روایتی حریف کے ہاتھوں شکست پر اپنے ٹی وی مت توڑیں۔

آئندہ برس جون میں شیڈول ایونٹ میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، سہواگ نے ٹویٹر پر کہا کہ 'زبردست، پاک بھارت میچ میں صرف ایک سال باقی ہے، میں اپنے پاکستانی بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بار اپنے ٹی وی سیٹس مت توڑنا'۔ ساتھ میں سہواگ نے 'ہارجیت لگی رہتی ہے' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ وہ پہلے بھی ٹویٹر پر پاکستان ٹیم اور خاص طور پر شعیب اختر کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں۔

مقبول خبریں