بار بار ادائیگی سے عمرہ کی افادیت ختم ہونے کا گمان پیدا ہو سکتا ہےسعودی مفتی اعظم

چندہفتوں میں متعدد بارعمرے کی ادائیگی دیگرافرادکے لئے مشکلات کاباعث بنتی ہے، مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ


APP June 10, 2016
چندہفتوں میں متعدد بارعمرے کی ادائیگی دیگرافرادکے لئے مشکلات کاباعث بنتی ہے، مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ نے کہاہے کہ باربار ادائیگی سے عمرے کی افادیت کم یاختم ہونے کاگمان پیداہوسکتاہے۔

عرب خبرایجنسی کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے اس اہم معاملے کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چندہفتوں میں متعدد بارعمرے کی ادائیگی دیگرافرادکے لئے مشکلات کاباعث بنتی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت عمرہ سیزن جاری ہے اوررمضان المبارک کے آخری عشرے میں یہ عروج پرپہنچ جاتاہے۔

مقبول خبریں